سر کے بالوں کی روازانہ کنگھی کرسکتا ہے یا وقفے کے ساتھ جبکہ حدیث مبارکہ ہے کہ اپنے بالوں کی حفاظت کرو؟ (حافظ خالد محمود)
وقفے کے ساتھ کرے کیونکہ ایک حدیث میں روزانہ کنگھی کرنے سے منع فرمایا گیا ہے۔ 2 [(( نَھٰی اَنْ یَمْتَشِطَ اَحَدُنَا کُلَّ یَوْمٍ۔ )) ’’ منع فرمایا رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے کہ ہم میں سے ایک روزانہ کنگھی کرے۔ ‘‘ ] وقفہ و ناغہ سے کنگھی کرنا حفاظت و اکرامِ شعر کے منافی نہیں۔
[’’ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے روزانہ کنگھی کرنے سے منع فرمایا ہے۔ ‘‘ ] 3
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
2 مشکوٰۃ، کتاب الطہارۃ، باب مخالطۃ الجنب وما یباح لہ الفصل الثالث
3 ابو داؤد، کتاب الترجل ، ترمذی، کتاب اللباس، باب ماجاء فی النہی عن الترجل الاغبا