اَرَئَ یْتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰھَہٗ ھَوٰہُ} (پارہ نمبر ۱۹ سورۂ فرقان آیت نمبر ۴۳) ایک مسلمان تک یہ دعوت پہنچ جاتی ہے کہ داڑھی بڑھانا اور مونچھیں پست کرنا رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کا حکم ہے پھر بھی وہ داڑھی نہیں بڑھاتا اپنی خواہش کی پیروی کرتا ہے تو کیا اس آیت کی رو سے اس نے شرک کیا ہے؟ (محمد یونس شاکر،نوشہرہ ورکاں)
اگر واقعی اس نے اپنی ہوٰی و خواہش کو الٰہ بنا رکھا ہے تو وہ شرک کا مرتکب ہوا ہے۔ اور اگر اس نے ہوٰی و خواہش کو الٰہ تو نہیں بنایا مگر کسی وقت خواہش سے مغلوب ہوکر داڑھی کٹاتا یا منڈاتا ہے یا کسی اور گناہ کا ارتکاب کرتا ہے بشرطیکہ وہ گناہ شرک نہ ہو تو وہ مجرم و گناہ گار ضرور ہے شرک کا مرتکب نہیں۔ ۳۰ ؍ ۴ ؍ ۱۴۲۴ھ