سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(759) کیا حق فلاں یا حرمتہ فلاں کے ساتھ دعا کرنا جائز ہے؟

  • 5127
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-05
  • مشاہدات : 986

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا حق فلاں یا حرمتہ فلاں کے ساتھ دعا کرنا جائز ہے؟ اگر کوئی کہے یا اللہ! مجھے نبی صلی الله علیہ وسلم کے طفیل معاف فرما ، اپنے اس پیارے نبی یا ولی یا فلاں بزرگ کے صدقہ میں میری دعا قبول فرما کر میری حاجت پوری کر دے کیا اس طرح کہنا شرک ہے؟         (محمد یونس شاکر )


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

:…ان الفاظ کے ساتھ دعاء کتاب و سنت سے ثابت نہیں۔ ایسی دعاء کے شرک ہونے یا نہ ہونے میں تفصیل ہے ، بعض صورتوں میں شرک ہے اور بعض صورتوں میں شرک نہیں ، ان صورتوں کی تعیین ان الفاظ کے ساتھ دعاء کرنے کا عقیدہ اس کی اپنی زبان سے سن کر ہی کی جا سکتی ہے ورنہ نہیں۔           ۲۴/۱۲/۱۴۲۱ھ

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 749

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ