حافظ صاحب کوئی ایسا وظیفہ بتائیں جس سے علم و عمل میں برکت ہو۔ (ابو عبداللہ نیو یارک ، امریکہ)
کثرت کے ساتھ یہ دعائیں پڑھتے رہا کریں:
{رَبِّ زِدْنِیْ عِلْمًا}[طٰہٰ:۲۵/۱۱۴] [’’اے میرے پروردگار1 میرا علم بڑھا۔‘‘]
(( اَللّٰھُمَّ انْفَعْنِیْ بِمَا عَلَّمْتَنِیْ وَعَلِّمْنِیْ مَا یَنْفَصُنِیْ وَزِدْنِیْ عِلْمًا))5
[’’اے اللہ 1نفع دے مجھ کو ساتھ اس کے جو تو نے سکھایا مجھ کو اور سکھا مجھ کو جو نفع دے مجھ کو اور میر ے علم میں اضافہ فرما۔‘‘]
(( اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْاَرْبَعِ مِنْ عِلْمٍ لَا یَنْفَعُ وَمِنْ قَلْبٍ لَا یَخْشَعُ وَمِنْ نَفْسٍ لَا تَشْبَعُ وَمِنْ دُعَآئٍ لَا یُسْمَعُ)) 6
[’’اے اللہ میں تیری پناہ میں آتا ہوں چار چیزوں سے ، اس علم سے جو نفع نہ دے اور اس دل سے جو نہ ڈرے اور ایسے نفس سے جو سیر نہ ہو اور ایسی دعا سے جو سنی نہ جائے۔‘‘]
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
5 ابن ماجۃ/باب الانتقاع بالعلم والعمل۔
6 ابو داؤڈ/المجلد الاوّل/کتاب الصلوٰۃ/باب الاستعاذۃ۔