میرے مخالفین نے مجھ پر قتل کا جھوٹا مقدمہ بنایا ہوا ہے۔ دوسرا اس وقت میرے اوپر دو(۲) لاکھ تیرہ ہزار روپیہ قرض ہے ۔
اس لیے آپ کی خدمت میں گزارش ہے کہ آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ اللہ پاک مجھے مقدمے اور قرض سے سر خرو کرے۔ آمین۔
اللہ تعالیٰ آپ کے ان دونوں کاموں میں آپ کی مدد فرمائے ، ناجائز مقدمہ سے بھی آپ کو بری کروائے اور آپ کا قرضہ بھی جلد از جلد اُتروائے۔ آمین یا رب العالمین۔
مندرجہ ذیل دعا کثرت کے ساتھ پڑھتے رہا کریں:
((اَللّٰھُمَّ اِنِیْ أَعُوْذُبِکَ مِنَ الْھَمِّ وَالْحُزْنِ وَالْعَجْزِ وَالْکَسَلِ وَالْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَضَلَعِ الدَّیْنِ وَغَلَبَۃِ الرِّجَالِ))1
[’’اے اللہ میں پناہ چاہتا ہوں تیرے ذریعے سے پریشانی اور غم سے، عاجز ہو جانے اور کاہلی سے اور بزدلی اور بخل سے قرض کے بوجھ اور لوگوں کے تسلط سے ۔‘‘]
وقتاً فوقتاً آپ کے لیے دعا کرتا رہتا ہوں اور آیندہ بھی ان شاء اللہ العزیز حین بعد حین آپ کے لیے دعاء کرتا رہوں گا ۔ ان شاء اللہ الحکیم۔ ۱۲/۷/۱۴۲۲ھ
1 بخاری/کتاب الدعوات/باب الاستعاذہ من الجبن والکسل۔