محترم حافظ صاحب بندہ آپ سے طالب دعا ہے کہ معمولی سا کاروبار ہے ، دعا فرمائیں باری تعالیٰ بیٹیوں کا فرض ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اور میری تنگدستی اور پریشانیاں دور فرما ئے آمین۔
اللہ تعالیٰ آپ کی ہمہ قسم کی پریشانیاں دور فرمائے ۔ آمین یا رب العالمین۔ مندرجہ ذیل دعائیں آپ اور آپ کے گھر والے کثرت سے پڑھتے رہا کریں:
{رَبَّنَا ھَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّیَّاتِنَا قُرَّۃَ أَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ إِمَامًا}[الفرقان:۷۴]
[’’اے ہمارے پروردگار تو ہمیں ہماری بیویوں اور اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں ]پرہیز گاروں کا امام بنا۔‘‘]
(( اَللّٰھُمَّ أَکْثِرْ مَالِیْ وَوَلَدِیْ وَبَارِکْ لِیْ فِیْمَا أَعْطَیْتَنِیْ))1
[’’اے اللہ زیادہ کر میرا مال اور میری اولاد اور جو تو نے مجھے دیا ہے اس میں برکت ڈال۔‘‘]