صاحب کوئی ایسا وظیفہ بتائیں کہ اللہ تعالیٰ مجھ پر کرم کرے۔ (محمد امجد)
مندرجہ ذیل دعا کثرت سے پڑھتے رہا کریں:
((اَللّٰھُمَّ أَصْلِحْ لِیْ دِیْنِیَ الَّذِیْ ھُوَ عِصْمَۃُ أَمْرِیْ، وَأَصْلِحْ لِیْ دُنْیَایَ الَّتِیْ فِیْھَا مَعَاشِیْ ، وَأَصْلِحْ لِیْ آخِرَتِیَ الَّتِیْ فِیْھَا مَعَادِیْ وَاجْعَلِ الْحَیَاۃَ زِیَادَۃً لِیْ فِیْ کُلِّ خَیْرٍ ، وَاجْعَلِ الْمَوْتَ رَاحَۃً لِیْ مِنْ کُلِّ شَرٍّ))2
[’’رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم یہ دعا پڑھتے تھے: اے اللہ! میر ے دین کی درستی فر ما دے جو میر ے معاملات زندگی کے تحفظ کا ذریعہ ہے اور میری دنیا کی اصلاح فرما دے جس میں میں نے اپنی زندگی کے ایام گزارنے ہیں اور میری آخرت سنوار دے جس میں دنیا کے بعد میرا دائمی ٹھکانہ ہے اور زندگی کو میرے لیے ہر بھلائی کی زیادتی کا ذریعہ بنا دے اور موت کو میرے لیے ہر شر سے آرام کا سبب بنا دے۔‘‘]
۱۱/۱۱/۱۴۲۳ھ
2 صحیح مسلم/کتاب الذکر والدعائ/باب التعوذ من شر ما عمل و من شر ما لم یعمل۔