ایک سورت جس کا ثواب قرآن و حدیث میں آتا ہے اس سورۃ کا اتنا ثواب ہے کہ اب اگر ایک آدمی زیادہ ثواب والی سورۃ پڑھ رہا ہے اور کوئی آکر اس سے باتیں پوچھتا یا کرتا ہے ، وہ بار بار سورت جہاں چھوڑی تھی وہیں سے شروع کرتا ہے کیا اس کو اس طرح سورت مکمل کرنے پر پورا ثواب ملے گا یا کوئی کمی ہو گی؟
(حامد رشید ، لاہور)
درست ہے اس طرح بھی اس کو پوری سورت کا اجر و ثواب مل جائے گا ان شاء اللہ تعالیٰ۔کیونکہ فضیلت والی سورتوں میں اجر و ثواب کے لیے لگا تار بلا وقفہ پڑھنے کی قید و شرط کہیں وارد نہیں ہوئی۔ ۲۹/۸/۱۴۲۳ھ