سورۂ کہف کی تشریح میں پڑھا تھا کہ آخری آیات اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا… پڑھنے سے صبح جس وقت اُٹھنا چاہیں آنکھ کھل جاتی ہے ۔ اور حقیقتاً یہ وظیفہ کار گر بھی ہوا ہے کیایہ وظیفہ قرآن و سنت سے ثابت ہے؟
امام سیوطی نے فضائل القرآن لابن الضریس کے حوالہ سے در منثور میں لکھا ہے : ((عَنْ إِسْمَاعِیْلَ بْنِ أَبِیْ رَافِعٍ قَالَ: بَلَغَنَا أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی الله علیہ وسلم قَالَ: أَلَا أُخْبِرُکُمْ… الحدیث وَفِیْ آخِرِہٖ: وَمَنْ قَرَأَ الْخَمْسَ آیَاتٍ مِنْ خَاتِمَتِھَا حِیْنَ یَأْخُذُ مَضْجَعَہٗ مِنْ فِرَاشِہٖ حُفِظَ ، وَبَعَثَ مِنْ أَٰیِّ اللَّیْلِ شَائَ)) (۴/۲۵۷)مگر یہ اسماعیل بن أبی رافع کی بلاغ ہونے کی بناء پر ثابت نہیں۔
۱۳/۱/۱۴۲۴ھ