سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(155) قرآن پڑھنے کا ثواب

  • 51
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 2616

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته کیا قرآن سننے کا ثواب، پڑھنے کے ثواب کی نسبت زیادہ ہے؟ کیا قرآن کی تلاوت کرتے وقت سلام کا جواب دینا لازمی ہے؟ مثلا اگر مسجد میں بیٹھ کر قرآن پڑھ رہے ہوں تو کوئی فرد آکر سب کو سلام کہے تو باقی افراد اس کا جواب دے دیں پھر قرآن پڑھنے والے کو بھی جواب دینا ضروری ہے؟

 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قرآن پڑھنے کا اجر زیادہ ہے کیونکہ پڑھنے والا سن بھی رہا ہوتا ہے اور پڑھ بھی رہا ہوتا ہے جبکہ سننے والا صرف سن رہا ہوتا ہے۔

قرآن کی تلاوت کرتے وقت سلام کا جواب  لجنہ دائمہ کے مطابق لازم نہیں ہے بلکہ افضل عمل ہے کہ سلام کا جواب بھی دے اور اس کے بعد دوبارہ تلاوت شروع کر لے۔ مثلا اگرمسجد میں بیٹھ کر قرآن پڑھ رہے ہوں تو کوئی فرد آکر سب کو سلام کہے تو باقی افراد اس کا جواب دے دیں پھر قرآن پڑھنے والے کو بھی جواب دینا چاہیئے یا نہیں؟اس صورت میں اس کے لیے لازم نہیں ہے، لیکن اگر وہ دینا چاہے تو دے سکتا ہے اورافضل ہےکہ دے دے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب 

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 2 کتاب الصلوۃ

محدث فتویٰ کمیٹی

تبصرے