سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(712) تم جنگل میں جاؤ گے اور وہاں سے ایک قافلہ گزرے گا ..الخ

  • 5080
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1352

سوال

(712) تم جنگل میں جاؤ گے اور وہاں سے ایک قافلہ گزرے گا ..الخ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

رسول اللہ صلی الله علیہ وسلمنے اپنے ایک صحابی  رضی اللہ عنہ سے یا ان کے بار ے میں فرمایا تھا کہ تم جنگل میں جاؤ گے اور وہاں سے ایک قافلہ گزرے گا جو تمہاری نمازِ جنازہ پڑھائے گا اور تم کو دفن کرے گا ، جب انہوں نے وفات پائی تو ان کی بیوی پریشان ہوئی کہ اب میں جنگل میں اکیلی ہوں ، اب اس کی تکفین و تدفین کیسے ہو گی؟ بالآخر رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق ایک قافلہ وہاں سے گزرا اور اس نے ان کی تکفین و تدفین کی۔‘‘ یہ ایک روایت کا مضمون ہے جس میں مجھے بھول بھی لگتی ہے ، عرض ہے کہ یہ روایت کہاں ہے؟ اور اس کی کتاب ، جلد ، اس کاباب اور اس کی فصل بتا دیجئے۔

          2ــــــ…حنظلہ صحابی  رضی اللہ عنہ کے غسیل الملائکہ ہونے کی روایت کونسی مستند کتاب میں ہے اور اس کاباب اور اس کی فصل بھی بتادیجئے۔

          3… وائل بن حجر حضرمی  رضی اللہ عنہ کا مختصر ترجمہ میں نے جزء رفع الیدین للامام البخاریk ، الاکمال فی اسماء الرجال ابن ماجہ ، المشکوٰۃ اور التعلیق الممجد علی مؤطا محمد للعلامہ عبدالحی لکھنوی  میں پڑھا ہے لیکن میں آپ رضی اللہ عنہ کا مفصل اور مستند ترجمہ پڑھنا چاہتا ہوں ۔ وہ کونسی کتاب میں ہے؟  (رانا محمد جمیل خان)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ ابو ذر غفاری  رضی اللہ عنہ کے متعلق ہے ۔ اسد الغابہ ، محمد بن اسحاق کی السیرۃ النبویہ ، الاصابہ اور الاستیعاب میں ابو ذر غفاری  رضی اللہ عنہ کے ترجمہ میں موجود ہے۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ تعالیٰ نے لکھا ہے کہ اس کی سند ضعیف ہے۔‘‘

          2… الاستعیاب(۱؍۱۰۵) دیکھ لیں۔ فتح الباری؍ کتاب الجنائز؍باب من لم یر غسل الشہداء بھی ضرور دیکھیں۔ (۳؍۲۱۲)

          3… اسد الغابہ ، الاستعیاب اور الاصابہ وائل بن حجر  رضی اللہ عنہ کا ترجمہ دیکھیں ۔  البدایہ والنہایہ لابن کثیررحمہ اللہ الخبیر بھی ضرور دیکھیں۔                                                     ۱۶؍۱۲؍۱۴۲۳ھ

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 711

محدث فتویٰ

تبصرے