کیا مرزائی کافر ہیں یا مرتد؟ ارتداد کے لیے کن شرائط کا ہونا ضروری ہے؟ ازراہِ کرم کتاب وسنت کی روشنی میں جواب دیں جزاكم الله خيرا الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! ہر مرتد کافر ہوتاہے۔ مرزائی ہر صورت میں کافر ہیں خواہ مرتد ہوں یا نہ۔ جو اسلام سے نکل کر مرزائی ہوگئے وہ مرتد ہیں اور جو مرزائیوں کے گھر پیدا ہوئے یا کسی اور دین سے نکل کر مرزائی ہوئے وہ اہل کتاب کے حکم میں ہیں۔ ارتداد کے لیے صرف اتنی شرط ہےکہ پہلے اسلام میں ہو پھر اس سے نکل جائے قرآن مجید میں ہے: ’’وَمَن يَرْتَدِدْ مِنكُمْ عَن دِينِهِ‘‘ ’’اور تم میں سے جو لوگ اپنے دین سے پلٹ جائیں‘‘(سورۃ البقرۃ:217)
|