جب رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کا نام آتا ہے تو درود پڑھا جاتا ہے صلی الله علیہ وسلم ۔ کیا درُود کے یہ الفاظ کسی حدیث میں آتے ہیں؟ (محمد یونس شاکر ، نوشہرہ ورکاں)
ہر حدیث میں رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کے صحابی آپ صلی الله علیہ وسلم کے نام کے ساتھ صلی الله علیہ وسلم بولتے ہیں ۔ صحابہ کرامرضوان اللہ علیھم اجمعین کا یہ معمول رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کے عہدِ مبارک میں آپ کی حیاۃ مبارکہ میں بھی جاری و ساری تھا اور بعض اوقات وہ بموقع خطاب بھی صلی اللہ علیک کہہ لیتے تھے جیسا کہ صحیح ابن خزیمہ میں درُود کے ایک باب میں موجود ہے ، پھر صحیح مسلم ؍کتاب الایمان ؍باب نزول المسیح عیسیٰ بن مریم … الخ میں رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے عیسیٰ علیہ السلام کے نام کے ساتھ صلی الله علیہ وسلملفظ بولے ہیں۔ ۲۳؍۶؍۱۴۲۳ھ