سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(692) ہومیو پیتھک دواؤں کا استعمال قرآن و سنت کی روشنی میں کیسا ہے؟

  • 5059
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 2955

سوال

(692) ہومیو پیتھک دواؤں کا استعمال قرآن و سنت کی روشنی میں کیسا ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہومیو پیتھک دواؤں کا استعمال قرآن و سنت کی روشنی میں کیسا ہے؟ وضاحت سے بیان فرمائیں۔ ہومیو پیتھک میں کئی دوائیں ایسی ہیں جن کو محفوظ رکھنے کے لیے الکوحل استعمال کیا جا تا ہے اور کئی دواؤں میں الکوحل ڈالی جاتی ہے۔ ان کا استعمال کرنا کیسا ہے؟

          ۲۔ مجھے لکنت کی بیماری ہے کوئی دعا یا دوا بتا دیں جس سے لکنت ٹھیک ہو جائے۔       (محمد لقمان ، سیالکوٹ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

رسو ل اللہ  صلی الله علیہ وسلم کا فرمان ہے: ((کُلُّ مُسْکِرٍ حَرَامٌ))1 [’’ہر مسکر حرام ہے ۔‘‘]نیز رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم کا فرمان ہے : ((کُلُّ مُسْکِرٍ خَمْرٌ))2 [’’ہر مسکر خمر ہے۔‘‘]لہٰذا جن دواؤں کے متعلق آپ نے سوال فرمایا بوجہ الکوحل وہ سب ناجائز ہیں ان کی خرید و فروخت بھی ناجائز ہے۔

۲۔ بادام ، پستہ ، اخروٹ اور دیگر مغزیات مع سونگی صبح ناشتہ کر لیا کریں اور دعائ: {رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْ وَیَسِّرْلِیْ اَمْرِیْ وَاحْلُلْ عُقْدَۃً مِّنْ لِّسَانِیْ}[طٰہ:۲۰؍۲۵۔۲۶۔۲۷] [’’اے میرے پروردگار میر اسینہ کھول دے اور میرے کام کو مجھ پر آسان فرما اور میری زبان کی گرہ بھی کھول دے۔‘‘]موسیٰ علیہ السلام والی پڑھتے رہا کریں ۔ ان شاء اللہ بہت فائدہ ہو گا۔                                                               ۲۹؍۱۲؍۱۴۲۰ھ

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 696

محدث فتویٰ

تبصرے