کیا مریض کو دم کر کے کوئی چیز کھلانی پلانی رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم سے ثابت ہے؟(محمد یونس شاکر ، نوشہرہ ورکاں)
جابر رضی اللہ عنہ والی حدیث سے استدلال ہے کہ آپ صلی الله علیہ وسلم نے دعاء فرما کر ہنڈیا میں تھوکا تھا ۔ 1پھر محمود بن ربیع والی حدیث میں ہے نبی صلی الله علیہ وسلم نے ان کے گھر کے کنویں سے پانی لے کر ان کے منہ میں کلی کی تھی۔2
۲۳؍۶؍۱۴۲۳ھ
1 متفق علیہ۔ مشکوٰۃ؍کتاب الفضائل والشمائل ؍باب فی المعجزات ، الفصل الاوّل۔