ہمارے ملک کا نظام جمہوری ہے اور اسلام کے منافی ہے، جبکہ اسی جمہوریت کے الیکشن میں علماء کرام حصہ لے رہے ہیں اور منبر و محراب سے کہہ رہے ہیں کہ ہمیں ووٹ دیں، تاکہ ہم اسمبلی میں جاکر اس کی اصلاح کریں، کیونکہ اس کے بغیر کوئی چارہ نہیں۔ حالانکہ یہ سارا کام کفر کے نظام کے ماتحت ہورہا ہے۔ کیا ہم الیکشن میں ان کا ساتھ دیں اور کیا اسلام نے، سلف صالحین نے اس کا متبادل بتایا ہے؟ (کلیم انور ، ہزارہ)
رائج جمہوریت و الیکشن کتاب و سنت سے ثابت نہیں۔ باقی رہی یہ بات ’’ کہ ہم (اہل علم) اسمبلی میں جاکر اس کی اصلاح کریں گے۔‘‘ تو پاکستان کو معرضِ وجود میں آئے پچاس سال سے زیادہ عرصہ بیت ہوچکا ہے، ہر دفعہ اسمبلی میں کچھ علماء کرام اور دیندار لوگ پہنچ ہی جاتے رہے ہیں ، تو پھر انہوں نے آج تک کتنی اصلاح فرمائی؟ ۱۶ ؍ ۷ ؍ ۱۴۲۳ھ