سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(680) ہاد فرض عین ہے یا فرض کفایہ؟

  • 5047
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1694

سوال

(680) ہاد فرض عین ہے یا فرض کفایہ؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جہاد فرض عین ہے یا فرض کفایہ؟ کیا اصحاب اعراف سے مراد وہ لوگ ہیں جو والدین کی اجازت کے بغیر جہاد کرتے ہیں؟                    (محمد افضل ، سوکن ونڈ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جہاد فرض عین ہے، لیکن بقدر استطاعت اور والدین کی اجازت سے۔ [ ’’ ایک صحابی نبی کریم  صلی الله علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ سے جہاد میں شرکت کی اجازت چاہی، آپ نے ان سے دریافت فرمایا کہ کیا تمہارے ماںباپ زندہ ہیں۔ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ پھر انہیں میں جہاد کرو۔‘‘]2

 حدیث میں ہے رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم سے پوچھاگیا کیا جن کی نیکیاں اور برائیاں برابر ہوگئیں؟ تو آپ نے فرمایا: یہ اعراف والے ہیں۔ آپ کے سوال والی بات بھی بعض روایات میں مذکور ہوئی ، مگر وہ اتنی پختہ نہیں۔  واللہ اعلم۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

2  بخاری ؍ کتاب الجہاد ؍ باب الجہاد باذن الأبوین

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 683

محدث فتویٰ

تبصرے