کیا فرماتے ہیں علمائِ دین و مفتیان شرع متین کہ موجودہ دور میں کشمیر میں ہونے والی جدوجہد آزادی ’’جہادِ فی سبیل اللہ ‘‘ ہے اور اگر ہے تو کیسے اور اگر نہیں تو کیوں نہیں؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ دورِ حاضر میں ہونے والی جدوجہد آزادی جہادِ فی سبیل اللہ نہیں ہے؟ (عبدالحمید خورشید بن عبدالمجید ، فیصل آباد)
ہاں! جہاد فی سبیل اللہ ہے، سب جانتے ہیں کہ غزوۂ فتح مکہ جہاد فی سبیل اللہ ہے ۔ حالانکہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم اور صحابہ کرام f اپنے حلیفوں کی نصرت و مدد کے لیے تشریف لائے تھے۔ واللہ اعلم۔
۱۷ ؍ ۱۲ ؍ ۱۴۲۳ھ