کیا عقیقہ واجب ہے اگر استطاعت نہ ہو تو کیا بعد میں کیا جا سکتا ہے؟ (محمد امجد آزاد کشمیر)
ہاں عقیقہ واجب و فرض ہے کسی وجہ سے ساتویں دن نہ کر سکے تو بعد میں بھی کر سکتا ہے۔ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کا فرمان ہے: ((اَلْغُلَامُ مُرْتَھَنُّ بِعَقِیْقَتِہٖ))2 [’’لڑکا اپنے عقیقہ کے ساتھ گروی ہے۔‘‘]
2 ترمذی؍ابواب الأضاحی؍باب ما جاء فی العقیقۃ۔