کیا عقیقہ چودھویں دن یا اکیس ویں دن کر سکتے ہیں؟ (محمد حسین بن عبدالصمد)
ساتویں دن عقیقہ والی حدیث صحیح ہے ، چودھویں اور اکیسویں دن عقیقہ والی روایت کمزور ہے۔ ((اَلْغُلَامُ مُرْتَھَنُّ بِعَقِیْقَتِہٖ)) [یُذْبَحُ عَنْہُ یَوْمَ السَّابِعِ وَیُسَمّٰی وَیُحْلَقُ رَاْسُہٗ] 1 [’’بچہ اپنے عقیقہ کے ساتھ گروی ہے اس کی طرف سے ساتویں دن ذبح کیا جائے اس کا نام رکھا جائے اور اس کا سر مونڈا جائے۔‘‘] والی حدیث کو ملحوظ رکھا جائے تو نتیجہ یہی نکلے گا کہ ساتویں دن کے بعد عقیقہ کے لیے شریعت میں کوئی دن مقرر نہیں جس دن چاہے عقیقہ کر لے۔
1 جامع ترمذی؍ابواب الاضاحی؍باب من العقیقۃ ح:۱۵۲۲۔