سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(662) نبی صلی الله علیہ وسلم نے جانور خصی کرنے سے منع کیا ہے؟

  • 5029
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1168

سوال

(662) نبی صلی الله علیہ وسلم نے جانور خصی کرنے سے منع کیا ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نبی صلی الله علیہ وسلم نے جانور خصی کرنے سے منع کیا ہے؟ نبی صلی الله علیہ وسلم نے دونبے خصی ذبح کیے ہیں۔ پسندیدہ کام خصی جانور ذبح کرنا ہے۔ اگر جانور کو خصی نہ کریں گے تو گوشت خراب ہو گا۔ اور بدبودار ہوگا۔    (ابو حماد)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم سے خصی اور غیر خصی دونوں کی قربانی ثابت ہے 1خصی کرنے کروانے کی ممانعت سے اس کو ( خصی کو) قربانی میں یا دیگر اُمور میں کام میں لانے کی ممانعت نہیں نکلتی ورنہ آپ صلی الله علیہ وسلم خصی کی قربانی نہ دیتے۔ رہا خصی یا غیر خصی کا قربانی میں أفضل ہونا تو اس کا مجھے علم نہیں۔ واللہ اعلم

  1 ابو داؤد؍کتاب الضحایا باب ما یستحب من الضحایا ۔مشکوٰۃ؍کتاب الصلاۃ؍باب فی الأضحیۃ؍ الفصل الثانی۔

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 655

محدث فتویٰ

تبصرے