کیا مسلمان کسی اہل کتاب کا وارث ہو سکتا ہے؟ (محمد حسین ، عبدالصمد)
نہیں کیونکہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کا فرمان ہے : (( لَا یَرِثُ الْمُسْلِمُ الْکَافِرَ ، وَلَا الْکَافِرُ الْمُسْلِمَ ))
[’’مسلمان وارث نہیں ہو گا کافر کا اور کافر وارث نہیں بنے گا مسلمان کا۔‘‘ ]1 ۱۷؍۱۰؍۱۴۲۲ھ
1 صحیح بخاری؍کتاب الفرائض؍باب لا یرث المسلم الکافر ولا الکافر المسلم۔ مسلم؍کتاب الفرائض؍باب لا یرث المسلم الکافر۔ ترمذی؍کتاب الفرائض؍باب ما جاء فی ابطال المیراث بین المسلم والکافر۔ ابن ماجہ؍کتاب الفرائض ؍باب میراث اھل الاسلام من اھل الشرک