ایک لڑکے کا نکاح ہوا لیکن رخصتی سے پہلے لڑکا فوت ہو گیا کیا لڑکی لڑکے کی وراثت کی حقدار ہے اور اگر لڑکی آگے کہیں نکاح کر لیتی ہے تو پھر بھی لڑکی وراثت میں حقدار ہے یا نہیں؟ (ظفر اقبال )
صورتِ مسئولہ میں عورت اس فوت ہونے والے کی بیوی ہے کیونکہ نکاح ہو چکا ہے۔ رخصتی خواہ نہیں ہوئی کیونکہ بیوی بننے کے لیے نکاح اسلامی ضروری ہے نہ کہ رخصتی ۔ تو اب یہ بیوی وفات خاوند والی عدت بھی گزارے گی اور فوت ہونے والے خاوند کی وارث بھی بنے گی۔ خواہ اس کا عدت گزارنے کے بعد کہیں آگے نکاح ہو چکا ہے پھر بھی وارث ہے۔ ۵؍۱۱؍۱۴۲۰ھ