حکومت کے ظالمانہ ٹیکس سے بچنے کے لیے کیا والد اپنی زمین اپنی اولاد کے نام لگوا سکتا ہے جبکہ اولاد میں سے کوئی اعتراض نہ کرے سب کو برابر زمین دی جائے۔ (محمد شکیل ، فورٹ عباس )
کسی کا ٹیکس سے بچنے کی خاطر یا ویسے ہی کسی اور غرض کی خاطر زمین اپنی اولاد کے نام لگوانا اگر کتاب و سنت کے منافی و خلاف ہے تو یہ نام لگوانا ناجائز ہے اور اگر کتاب و سنت کے موافق ہے منافی و خلاف نہیں تو یہ نام لگوانا درست اور جائز ہے۔ اولاد میں سے کوئی اعتراض کرے یا نہ کرے ۔ کتاب و سنت کی موافقت و مخالفت کا اعتبار ہے اور جائز و ناجائز میں بھی یہی دونوں چیزیں معیار ہیں۔ ۱۲؍۱۰؍۱۴۲۱ھ