کیا زمین بطورِ رہن دی اور لی جا سکتی ہے اس پر جزاء اور سزا کیا ہو گی؟ (ماسٹر سیف اللہ خالد ، اوکاڑہ)
زمین زرعی و غیر زرعی کا رہن لینا دینا سود نہ بنے تو شرعاً درست ہے اور اگر سود بنے تو شرعاً ناجائز اور حرام ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: {وَحَرَّمَ الرِّبٰوا}[البقرۃ:۲۸۵][’’اور سود کو حرام قرار دیا ہے۔‘‘] ۷/۲/۱۴۲۳ھ