ایک بھائی مجھے کاروبار میں شریک کرنا چاہتا ہے ہم ان کو 5000/-روپے دیں گے وہ اس رقم کو اپنے کاروبار میں لگائے گا اور ہمیں بغیر کسی شرط کے ماہانہ منافع 1000/-دے گا۔کیا یہ منافع سود تو نہیں؟
آپ نے جو صورت لکھی وہ سود کے زمرہ میں آتی ہے مضاربت کر لیں وہ درست ہے کہ نفع میں مضارب اور مال والا حصے متعین فرما لیں اور نقصان کی صورت میں خسارہ مال والے کے ذمے ہو گا مضارب کے ذمہ نہیں ڈالا جائے گا بشرطیکہ وہ امانت سے کام لے۔ ۲/۱۲/۱۴۲۱ھ