محرم کا معنی ہم نے ہر جگہ یہی پڑھا ہے کہ جس سے نکاح ہمیشہ کے لیے حرام ہو۔ کیا محرم کا یہ مفہوم درست ہے؟ محرم کا اس سے صحیح مفہوم کیا ہے؟ (وقار علی ، لاہور)
یہ معنی صحیح نہیں، کیونکہ ایک عورت کا دوسری عورت کے ساتھ نکاح ہمیشہ کے لیے حرام ہے ۔ خواہ اجنبی ہو، حالانکہ ہر ایک عورت ہر دوسری عورت کے لیے محرم نہیں۔ اسی طرح ایک مرد کا دوسرے مرد کے ساتھ نکاح ہمیشہ کے لیے حرام ہے۔ حالانکہ ہر مرد ہر مرد کے لیے محرم نہیں۔ باقی محرم کی تعریف کتاب و سنت سے تو وہ مجھے معلوم نہیں۔ ۶ ؍ ۴ ؍ ۱۴۲۴ھ