منیر نے سجاد کی والدہ کا دودھ پیا جبکہ سجاد نے منیر کی والدہ کا دودھ نہیں پیا۔ تو کیا سجاد منیر کی چھوٹی بہن سے شادی کرسکتا ہے کہ نہیں؟ قرآن و سنت کی روشنی میں وضاحت فرمائیں؟ (محمد بشیر ڈرائیور ، تحصیل و ضلع ایبٹ آباد)
رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کا فرمان ہے: (( اَلرَّضَاعَۃُ تُحَرِّمُ مَا تُحَرِّمُ الْوِلاَدَۃُ )) ’’ جو رشتے ولادت و نسب سے حرام ہیں وہ رضاعت و دودھ سے بھی حرام ہیں۔‘‘ 2
رتِ مسئولہ میں سجاد منیر کی چھوٹی بہن یا بڑی بہن کے ساتھ نکاح کرسکتا ہے۔ بشرطیکہ منیر کی بہن نے سجاد کی والدہ یا دادی کا دودھ نہ پیا ہو اور نہ کوئی ایسی رشتہ دار نسبی یا رضاعی یا کوئی اوراس کے ساتھ ہو ، جس کی وجہ سے ان کا باہمی نکاح حرام بنتا ہو۔ واللہ اعلم۔ ۲۷ ؍ ۲ ؍ ۱۴۲۲ھ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
2 صحیح بخاری ؍ کتاب النکاح ؍ باب (وَأُمَّھَاتُکُمُ اللاَّتِیْ أَرْضَعْنَـکُمْ)