رضاعت کی آخری حد کتنی ہے۔ حاملہ عورت بچے کو دودھ پلاسکتی ہے؟ (ابو ضماد، شیخوپورہ)
رضاعت کی مدت دو سال [{وَالْوَالِدَاتُ یُرْضِعْنَ اَوْلَادَھُنَّ حَوْلََیْنِ کَامِلَیْنِ ط} [البقرۃ:۲۳۳] [ ’’ مائیں اپنی اولادوں کو دو سال کامل دودھ پلائیں۔ ‘‘ ] اور مقدارپانچ رضعات ہے۔ [عائشہ رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ: ’’ قرآن میں اترا تھا کہ دس بار چوسنا دودھ کا حرمت کرتا ہے۔ پھر منسوخ ہوگیا اور یہ پڑھا گیا کہ پانچ بار دودھ چوسنا حرمت کا سبب ہے۔ ‘‘ ] 1 حاملہ عورت بچے کو دودھ پلاسکتی ہے۔ ۲۲ ؍ ۷ ؍ ۱۴۲۱ھ
1 صحیح مسلم ؍ کتاب الرضاع