زانی مرد جب توبہ کرلے تو کیا مومنہ عورت سے اس کی شادی ہوسکتی ہے یا نہیں؟ (قاسم بن سرور)
ہوسکتی ہے بشرطیکہ توبہ شرائط توبہ پر مشتمل ہو۔
[ریاض الصالحین باب التوبہ میں توبہ کی یہ شرطیں ذکر کی گئی ہیں ، اگر گناہ کا تعلق اللہ سے ہے ، کسی آدمی کا حق اس سے متعلق نہیں ہے، تو ایسے گناہ سے توبہ کی تین شرطیں ہیں: (۱) گناہ کو چھوڑ دے۔ (۲) اپنے اس گناہ پر نادم ہو۔ (۳) پختہ ارادہ کرے کہ آئندہ کبھی یہ گناہ نہیں کرے گا۔ اگر تین شرطوں میں سے ایک شرط بھی پوری نہ ہوئی تو توبہ صحیح نہیں ہوگی۔
اگر اس گناہ کا تعلق کسی آدمی سے ہے تو اس کی چار شرطیں ہیں۔ تین یہی اور چوتھی یہ کہ وہ صاحب حق کا حق ادا کرے ، اگر کسی کا مال ناجائز طریقے سے لیا ہے تو اسے واپس کرے، کسی پر تہمت وغیرہ لگائی ہے تو اس کی حد اپنے نفس پر لگوائے یا اس سے معافی طلب کرکے اسے راضی کرے۔ اگر کسی کی غیبت کی ہے تو اس کو اس سے معاف کروائے۔] ۱۰ ؍ ۳ ؍ ۱۴۲۲ھ