زنا کرنا یا صرف لڑکی کی طرف دیکھنا کیا یہ دونوں گناہ برابر ہیں۔ کیا چھوٹے گناہ نماز پڑھنے اور قرآن پڑھنے سے معاف ہوجاتے ہیں؟
زنا کبیرہ گناہ ہے اور زنا سے کم کم حرکات صغیرہ گناہوں میں شامل ہیں۔ نماز روزہ سے صغیرہ گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: {اِنَّ الْحَسَنَاتِ یُذْھِبْنَ السَّیِّاٰتِ ط} [ھود:۱۱۴] [ ’’ یقینا نیکیاں برائیوں کو دور کردیتی ہیں۔‘‘ ] مگر اس اصول کو صغائر کے ارتکاب کا بہانہ بنانا درست نہیں۔ دیکھئے توبہ سے گناہ معاف ہوجاتے ہیں، لیکن توبہ کو گناہوں کے ارتکاب کا بہانہ نہیں بنایا جاسکتا۔ ۶ ؍ ۴ ؍ ۱۴۲۱ھ