حالت حیض میں اگر عورت سے جماع کریں، تو کیا کفارہ ہوگا؟ اور اگر عورت کی حالت حیض ختم ہوجائے اور ابھی غسل نہ کرے تو اس سے جماع جائز ہے۔ وضاحت فرمائیں؟
:… رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: (( مَنْ أَتَی امْرَأَتَہٗ وَھِیَ حَائِضٌ فَلْیَتَصَدَّقْ بِدِیْنَارٍ ، أَوْ بِنِصْفِ دِیْنَارٍ )) [’’ جو اپنی بیوی سے حالت حیض میں جماع کرے تو وہ ایک دینار(ایک دینار=۴ ماشہ ۴ رتی۔ ساڑھے چار ماشہ= ۳۷۴ئ۴ گرام) یا نصف دینار صدقہ کرے۔‘‘ ] صاحب إرواء الغلیل اس حدیث کے حوالہ جات نقل کرنے کے بعد لکھتے ہیں: (( من طرق عن مقسم عن ابن عباس بہ۔ قلت: وھذا سند صحیح علی شرط البخاری۔ الخ)) (۱ ؍ ۲۱۸)اللہ تعالیٰ نے فرمایا: {فَإِذَا تَطَھَّرْنَ فَأْ تُوْھُنَّ مِنْ حَیْثُ أَمَرَکُمُ اللّٰہُ ط} [البقرۃ:۲۲۲] [ ’’ ہاں1 جب وہ پاک ہوجائیں تو ان کے پاس جاؤ ، جہاں سے اللہ نے تمہیں اجازت دی ہے۔‘‘ ] ۱۰ ؍ ۱ ؍ ۱۴۲۴ھ