سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(549) ایک شخص نے اپنی بیوی سے بالکل حیض ختم ہوجانے کے بعد مجامعت کی
  • 4917
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1439

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص نے اپنی بیوی سے بالکل حیض ختم ہوجانے کے بعد مجامعت کی۔ ابھی بیوی نے غسل حیض نہیں کیا تھا۔ لہٰذا وہ پریشان ہے غالباً اس بارے حدیث بھی ہے، اور اس شخص کے ذمہ 9,000/ (نوہزار روپے قرضہ بھی ہے۔) لہٰذا اب وہ کیا کرے؟ اس غلطی پر اللہ تعالیٰ سے معافی کرتا ہے۔ جبکہ اس پر (کفارہ) وغیرہ بھی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کفارہ دینار یا نصف دینار سونا یا اس کی قیمت ادا کرے۔ یاد رہے دینار +4ماشہ کا ہوتا ہے۔3

3        ابو داؤد ؍ الطہارۃ ؍ باب اتیان الحائض ، ترمذی ؍ الطہارۃ ؍ باب ما جاء فی الکفارۃ فی ذلک


قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 468

محدث فتویٰ

تبصرے