سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(546) بچوں کی پیدائش میں وقفہ کے لیے جو غبارہ استعمال کیا جاتا ہے

  • 4914
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 4950

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بچوں کی پیدائش میں وقفہ کے لیے جو غبارہ استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے ناجائز ہونے کی کیا وجہ ہے؟ حالانکہ وہ دوائی نہیں ہے اور عزل سے ملتی جلتی چیز ہے۔ جدید دور کے مطابق۔ نیز بعض عورتیں بہت کمزور ہوتی ہیں۔ اگر بچہ کی پیدائش میں وقفہ نہ ڈالا جائے تو نقصان کا خطرہ ہے۔ اس مذکورہ صورت اوربچوں کی پیدائش میں وقفہ کا کوئی معقول طریقہ بتادیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

غبارے والی صورت اور عزل دونوں میں فرق ہے ، لہٰذا غبارے والی صورت کو عزل پر قیاس کرنا قیاس مع الفارق کے زمرے میں شامل ہے۔ اور قیاس مع الفارق حجت ودلیل نہیں ہوتا۔ باقی رہی بعض عورتوں کی کمزوری تو اس کو رفع کرنے کے لیے مقوی ادویہ و اغذیہ استعمال کی جاسکتی ہیں۔ وقفہ کی کیا ضرورت ہے؟ رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم کا فرمان ہے:  (( تَزَوَّجُوا الْوَدُوْدَ الْوَلُوْدَ فَإِنِّی مُکَاثِرٌبِکُمُ الأُمَمَ )) [’’ محبت کرنے والی اور زیادہ بچے جننے والی عورت سے نکاح کرو۔ کیونکہ میں تمہاری کثرت کی وجہ سے دوسری امتوں پر فخر کروں گا۔‘‘]1 واللہ اعلم۔

[جابر  رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ’’ ہم عزل کرتے تھے اور قرآن اترتا تھا۔ (اگر عزل ناجائز ہوتا تو اس سے منع کردیا جاتا۔)‘‘] 2

(وضاحت:… بیوی سے صحبت کرتے ہوئے اِنزال سے پہلے الگ ہوجانا عزل کہلاتا ہے۔)

                                                                   ۹ ؍ ۵ ؍ ۱۴۲۳ھ

1        صحیح ابو داؤد للألبانی ، الجزء الثانی ، ح:۱۷۰۵

2        بخاری ؍ کتاب النکاح ؍ باب العزل


قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 467

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ