سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(545) کیا بچوں کی پیدائش میں وقفہ اس نیت سے کروانا

  • 4913
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 1505

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا بچوں کی پیدائش میں وقفہ اس نیت سے کروانا کہ ان کو سنبھالنا ، پرورش ، تربیت اور جسمانی کمزوری کی وجہ سے یا ہر سال بچے پیدا کرنے مشکل ہوں یا صحت کی کمزوری کی وجہ سے کروانا جائز ہے؟ بعض علماء نے جائز قرار دیا ہے ، لیکن دلیل نہیں دی۔ لہٰذا مدلل جواب تحریر فرمادیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ میاں بیوی کے صلاح مشورے پر ہے۔ مناسب سمجھیں تو وقفہ کرلیں۔ مگر یہ وقفہ ادویات یا آپریشن کے ذریعہ شریعت سے ثابت نہیں۔ لہٰذا وہ یہ وقفہ ادویات اور آپریشن کے علاوہ کسی ذریعہ سے کریں۔ مثلاً صحبت میں وقفہ یا عزل کے ذریعہ کرسکتے ہیں۔                                     ۱۰ ؍ ۷ ؍ ۱۴۲۳ھ


قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 466

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ