کیا نکاح کے موقع پر بیٹی کو جہیز دینا جائز ہے ، اگر نہیں تو کیوں ؟ نیز نیو ندرہ اور سلامی دینا بھی جائز ہے کہ نہیں؟ (عبدالغفور ، شاہدرہ)
نہیں۔ کیونکہ کتاب و سنت میں اس کا ثبوت نہیں، پھر آپ جانتے ہیں کہ بیوی کی رہائش، اس کا لباس اور نان و نفقہ وغیرہ کا ذمہ دار خاوند ہے نہ کہ بیوی کے والدین یا خویش و اقارب۔ مروج نیوندرہ اور سلامی سود کی ایک صورت ہے۔ ۱۴ ؍ ۸ ؍ ۱۴۲۱ھ