بارات یعنی دولہا کے ساتھ پچاس، سو یا دوسو آدمی دلہن والوں کے گھر جاتے ہیں۔ قرآن و حدیث کی رو سے اس کی وضاحت کیجیے؟
شادی کے موقعہ پر لڑکیوں کو جو جہیز دیا جاتا ہے اس کی بھی وضاحت فرمائیے؟ (محمد یونس شاکر، نوشہرہ ورکاں)
بارات کا ثبوت کتاب و سنت میں کہیں نہیں ملتا، بلکہ بارات کے لیے عربی لغت میں کوئی لفظ موضوع نظر سے نہیں گزرا۔
مروجہ جہیز کا بھی کتاب و سنت میں کوئی ثبوت نہیں ملتا۔ ۲۴ ؍ ۱۲ ؍ ۱۴۲۱ھ