ایک لڑکی کسی لڑکے سے شادی کرنا چاہتی ہے جبکہ والدین خوش نہیں ہیں وہ کسی اور دیندار لڑکے سے اس کی شادی کرنا چاہتے ہیں لڑکی زبردستی اپنے ماں باپ کو منوالیتی ہے ، ایسی صورت میں یہ نکاح درست ہے؟
جو امور نکاح کے لیے ضروری ہیں اور ان کے بغیر نکاح نہیں ہوتا ان میں مندرجہ ذیل دو امر بھی شامل ہیں:
1 لڑکی کے ولی کی بقائمیٔ ہوش و حواس بلاجبر و اکراہ اجازت و رضا چنانچہ اس کے اثبات کے لیے صحیح بخاری ، صحیح مسلم اور دیگر کتب میں احادیث موجود ہیں۔
2 لڑکی کی بقائمیٔ ہوش و حواس بلاجبر و اکراہ اجازت و رضا، چنانچہ اس کے اثبات میں بھی صحاح ستہ اور دیگر کتب میں احادیث بکثرت پائی جاتی ہیں۔ ۲۳ ؍ ۴ ؍ ۱۴۲۲ھ