سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(528) ولیمہ پر دعوت کے لیے دعوت ولیمہ کارڈ بنوانا؟

  • 4896
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 2989

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

1 ولیمہ پر دعوت کے لیے دعوت ولیمہ کارڈ بنوانا؟

 2       شادی کے دن دولہا کا سر پر پگڑی سی باندھنا، یعنی بازاری (کلاہ) جائز ہے یا سنت سے ثابت ہے کہ منع ہے؟

 3       دولہا کا گلے میں ہار وغیرہ پھولوں کا ڈالنا۔ یعنی بازاری (مالا) جس کو کہتے ہیں۔ سنت سے ثابت ہے یا کہ ممانعت ہے؟

 4       شادی کے روز دولہا کا زیور کسی سے مانگ کر لینا بیوی کے لیے نکاح کے بعد ان کو واپس کرنا جائز ہے؟

 5       ولیمہ کی دعوت، رشتہ دار ، دوست مجاہدین کے علاوہ اگر غریب لوگ نہ مل سکیں تو جو مانگنے والے ہیں وہ بھی غربا اور مساکین میں شامل کرسکتے ہیں؟

 6       شادی کے روز دولہا کے ساتھ اس کے گھر سے اس کی والدہ، بہن کا ساتھ جانا اور نکاح کرکے ساتھ لے آنا یہ ثابت ہے کہ نہیں؟ یا کہ تین آدمی کا نکاح کے لیے جانا ثابت ہے یا کہ برات کے طور پر دس ، پندرہ آدمی ساتھ جاسکتے ہیں؟                         (محمد اعظم سلفی ، راولپنڈی کینٹ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس کی حیثیت اطلاعی مکتوبات کی سی ہے۔

2        پگڑی باندھنا تو رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم سے ثابت ہے، البتہ مخصوص موقعے پر کوئی مخصوص پگڑی باندھی جائے تو اس کا مجھے علم نہیں۔

 3       اس کا جہاں تک مجھے علم ہے ، کتاب و سنت میں کہیں ذکر نہیں آیا۔

 4       درست ہے ، اگر دھوکا دینا مقصود نہ ہو ، رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: (( مَنْ غَشَّ فَلَیْسَ مِنَّا )) 1[’’ جو شخص دھوکا دیوے وہ ہم میں سے نہیں ہے۔‘‘]

 5       درست ہے۔

 6       برات کا کتاب و سنت میں کہیں ذکر نہیں، اگر نکاح سفر والا ہے تو کتاب و سنت کے سفر والے احکام ملحوظ رکھے جائیں گے۔ واللہ اعلم۔ 2[رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ اگر لوگوں کو تنہا سفر کرنے کا (وہ نقصان ) معلوم ہوجائے ، جس کا مجھے علم ہے تو کوئی سوار رات کو اکیلا سفر نہ کرے۔‘‘] 3 [رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ ایک سوار ایک شیطان ہے ، دو سوار دو شیطان ہیں اور تین سوار ایک قافلہ ہے۔‘‘ ]4        ۲ ؍ ۱ ؍ ۱۴۲۱ھ

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1        صحیح مسلم ؍ کتاب الایمان ؍ باب قول النبي  صلی الله علیہ وسلم من غشنا فلیس منا

2        صحیح بخاری ؍ کتاب الجہاد ؍ باب السیر وحدہ

3        سنن ابی داؤد ؍ کتاب الجہاد ؍ باب الرجل یسافر وحدہ سنن ترمذی

4 بخاری؍کتاب الجہاد؍باب السیر وحدہ

 

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 457

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ