عائشہ رضی اللہ عنہما کا نکاح کب اور رخصتی کب ہوئی؟ (سائل نضیر احمد حنیف، لاہور)
صحیح بخاری ، کتاب النکاح ، باب إنکاح الرجل ولدہ الصغار ،الخ اور باب تزویج الأب ابنتہ من الإمام میں ہے:
(( عَنْ عَائِشَۃَ أَنَّ النَّبِيَّ صلی الله علیہ وسلم تَزَوَّجَھَا وَھِیَ بِنْتُ سِتِّ سِنِیْنَ ، وَأُدْخِلَتْ عَلَیْہِ وَھِیَ بِنْتُ تِسْعٍ (سِنِیْنَ) وَمَکَثَتْ عِنْدَہٗ تِسْعًا۔ )) [۲؍۷۷۱]
’’ عائشہ رضی اللہ عنہما سے ہے کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے جب ان سے نکاح کیا تو ان کی عمر چھ۶ سال تھی اور جب ان سے صحبت کی تو اس وقت ان کی عمر ۹ برس کی تھی اور وہ نو ۹ برس آپؐ کے پاس رہیں۔‘‘
۱۱ ؍ ۱۱ ؍ ۱۴۲۳ھ