عمران کی دو شادیاں ہوئیں۔ عمران کی پہلی بیوی سے ایک لڑکی اس کا نام شازیہ ہے ۔ عمران کی دوسری بیوی سے ایک لڑکی اس کا نام مریم ہے۔ پھر شازیہ کی شادی ہوگئی۔ اس سے ایک لڑکا اکرم پیدا ہوا۔
کیا اکرم اور مریم کی شادی ہوسکتی ہے؟ (ڈاکٹر اشفاق احمد ، جھبراں)
صورتِ مسئولہ میں مریم اکرم کی علاتی خالہ ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: {وَخَالَاتُکُمْ ط} [النسائ:۴؍۲۳] ’’تمہاری خالائیں تم پر حرام ہیں۔‘‘ یہ لفظ خالات عام ہے، خالہ عینی، علاتی اور اخیافی تینوں کو شامل ہے۔ لہٰذا اکرم کا مریم کے ساتھ نکاح ناجائز ہے۔ واللہ اعلم۔ ۲۰ ؍ ۱۱ ؍ ۱۴۲۱ھ