نکاح کا مسنون طریقہ تحریر کریں؟
خطبہ مسنونہ اور قرآنِ مجید کی چار آیات کریمات: {یٰٓـأَ یُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰہَ حَقَّ تُقَاتِہٖ ط وَلَا تَمُوتُنَّ اِلاَّ وَاَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ}[آل عمران:۱۰۲][’’اے ایمان والو1 اللہ سے اتنا ڈرو جیسا کہ ڈرنے کا حق ہے اور مرتے دم تک مسلمان ہی رہنا۔‘‘] یٰأَیُّھَا النَّاسُ اتَّقُوْا رَبَّکُمُ الَّذِیْ خَلَقَکُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَّاحِدَۃٍ وَّخَلَقَ مِنْھَا زَوْجَھَا ط وَبَثَّ مِنْھُمَا رِجَالًا کَثِیْرًا وَّ نِسَآئً وَاتَّقُوا اللّٰہَ الَّذِیْ تَسَآئَ لُوْنَ بِہٖ وَالْاَرْحَامَ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ عَلَیْکُمْ رَقِیْبًا}[النسائ:۱] [’’اے لوگو1اپنے پروردگار سے ڈرو جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا اور اسی سے اس کی بیوی کو پیدا کر کے ان دونوں سے بہت مرد اور عورتیں پھیلا دیں اس اللہ سے ڈرو جس کے نام پر ایک دوسرے سے مانگتے ہو اور رشتے ناطے توڑنے سے بچو بے شک اللہ تعالیٰ تم پر نگہبان ہے۔‘‘] اور یٰٓـأَیُّھَا الَّذِیْنَ آمَنُوا اتَّقُوا اللّٰہَ وَقُوْلُوْا قَوْلًا سَدِیْدًاo} پڑھے اور مجلس و گواہوں کے روبرو ایجاب و قبول کروادے۔ ۵ ؍ ۵ ؍ ۱۴۲۴ھ