اَلسَّرَاوِیْل لِمَنْ لاَّ یَجِدُ الاِزَارَ وَالخُفُّ لِمَنْ لاَّ یَجِدُ النَّعْلَیْنِ )) اس کا کیا مطلب ہے؟
(قاسم بن سرور)
محرم کے لیے حالت احرام میں سراویل وخف پہننے منع ہیں۔ ہاں اگر کسی محرم کو ازار نہیں مل رہا تو وہ سراویل پہن سکتا ہے۔ اسی طرح کسی محرم کو نعلین (جوتے) نہیں مل رہے تو وہ خفین (موزے) پہن سکتا ہے۔ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر کسی کو احرام کے لیے تہبند نہ ملے تو وہ پاجامہ پہن لے اور اگر کسی کو جوتے نہ ملیں تو وہ موزے پہن لے۔ 3 ۱۶ ؍ ۱ ؍ ۱۴۲۳ھ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
3 صحیح بخاری ؍ کتاب جزاء الصید ؍ باب اذا لم یجد الازار فلیلبس السراویل