سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(510) عورت غیر محرم کے ساتھ سفر نہ کرے..الخ

  • 4878
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1469

سوال

(510) عورت غیر محرم کے ساتھ سفر نہ کرے..الخ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حدیث میں آیا ہے عورت غیر محرم کے ساتھ سفر نہ کرے۔ آیا کیا حج کا سفر عورت جوان ہو یا بوڑھی کوئی حدیث میں فرق ہے؟               (مولانا محمد بشیر )


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورت کا محرم یا خاوند کے بغیر سفر کرنا جرم و گناہ ہے، [رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا جو عورت اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتی ہے اس کے لیے جائز نہیں کہ وہ محرم کے بغیر ایک دن اور رات کا سفر اختیار کرے۔]1اس گناہ کی موجودگی میں عورت کا حج عمرہ ہوتا ہے یا نہیں۔ مجھے کوئی آیت یا حدیث معلوم نہیں۔

[نبی صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کوئی آدمی کسی عورت کے ساتھ تنہائی اختیار نہ کرے۔ مگر اس حالت میں اس کے ساتھ کوئی محرم رشتہ دار ہو اور عورت محرم رشتہ دار کے بغیر سفر نہ کرے تو آپ صلی الله علیہ وسلم سے ایک آدمی نے سوال کیا۔ اے اللہ کے رسول1 میری بیوی حج کے لیے جا رہی ہے اور میرا نام فلاں فلاں غزوے میں لکھا جا چکا ہے ۔ آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: جا تو اپنی بیوی کے ساتھ حج کر۔‘‘]                                            ۹ ؍ ۳ ؍ ۱۴۲۴ھ

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1 صحیح بخاری؍کتاب الصلاۃ ؍باب تقصیر الصلاۃ۔ صحیح مسلم؍کتاب الحج؍باب سفر المرأۃ مع محرم

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 443

محدث فتویٰ

تبصرے