اعتکاف کے لیے آدمی ایک خیمہ لگاتا ہے اور اس میں ایک یا دو دن اعتکاف کرتا ہے، اس کے بعد کیا وہ اس جگہ سے خیمہ تبدیل کرکے مسجد کے کسی دوسرے خیمہ میں اعتکاف کرسکتا ہے؟ (قاری عبدالصمد بلوچ)
اللہ تعالیٰ کے فرمان: { وَأَنْتُمْ عَاکِفُوْنَ فِی الْمَسٰجِدِ }[البقرۃ:۱۸۳][ ’’ اور تم اعتکاف کرنے والے ہو مساجد میں۔‘‘ ]سے پتہ چلتا ہے کہ مسجد کے کسی دوسرے خیمہ میں اعتکاف کرسکتا ہے۔
۲ ؍ ۲ ؍ ۱۴۲۴ھ