سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(505) خیمہ میں تھوڑا وقت گزارتا ہے..الخ

  • 4873
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 995

سوال

(505) خیمہ میں تھوڑا وقت گزارتا ہے..الخ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

1 ایک آدمی مسجد میں اعتکاف بیٹھا ہے، مسجد کے جس حصے میں اعتکاف کے لیے اس نے خیمہ بنایا ہے، اس خیمے سے باہر مسجد کے صحن میں دھوپ کے لیے زیادہ وقت گزارتا ہے، خیمہ میں تھوڑا وقت گزارتا ہے ، کیا اس طرح کرنا صحیح ہے؟

 2       مسجدمیں اعتکاف کرنے والا مسجد میں تعمیر کا کام ہورہا ہے کیا اس میں ہاتھ بٹاسکتا ہے؟

 3       ہمارے ہاں مسجد کا قبلہ درست کرنے کے لیے مسجد کی قبلہ والی دیوار کچھ ترچھی ہے، اس کی پچھلی طرف کچھ جگہ ہے، جہاں کمرہ تعمیر کردیا ہے اور مسجد کی قبلہ والی دیوار میں ایک دروازہ ہے ، جس سے اس کمرہ کو مسجد کے سٹور کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے کیااس کمرہ میں اعتکاف بیٹھ سکتے ہیں؟          (محمد یونس شاکر)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس طرح کرنا صحیح نہیں۔ اعتکاف کی خاطر خیمے کا آخر مقصد؟

 2       دو چار منٹ تو کوئی بات نہیں آخر غور فرمائیں اعتکاف کی غرض و غایت تعمیر کا کام ہے یا کوئی اور چیز؟

 3       اگر وہ کمرہ مسجد کا حکم رکھتا ہے تو اس میں اعتکاف درست ہے ، ورنہ درست نہیں۔       ۶ ؍ ۱ ؍ ۱۴۲۴ھ

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 442

محدث فتویٰ

تبصرے