ایک عورت نے رمضان المبارک میں فرض روزہ رکھا ہوا تھا۔ اس کا خاوند روزے کی حالت میں نہیں اس حال میں وہ اپنی بیوی سے جماع کرتا ہے تو اس کا کفارہ کیا ہے؟ (محمد یونس شاکر)
عورت نے اگر یہ کام برضا و رغبت بلاجبر و اکراہ کیا ہے تو اس پر کفارہ ہے۔ بلاناغہ دوماہ کے روزے، اگر استطاعت نہیں تو ساٹھ مسکینوں کا کھانا۔ 1 البتہ خاوند جان بوجھ کر رمضان المبارک کا روزہ نہ رکھنے کی بناء پر کفر کا مرتکب ہوا ہے۔ ۶ ؍ ۱ ؍ ۱۴۲۴ھ
1 بخاری ؍ کتاب الصوم ؍ باب اذا جامع فی رمضان