اگر ایک بندے نے روزہ رکھا ہوا ہے تو وہ بھول کر کچھ کھانے پینے لگتا ہے اور دوسرا بندہ اس کو دیکھتا ہے تو کیا وہ اسے یاد کرواسکتا ہے کہ تم روزے سے ہو یہ چیز نہ کھاؤ۔ حالانکہ اس کو اللہ کھلا رہا ہے۔ اگر اللہ چاہے تو اسے یاد آسکتی ہے ۔ دوسرا بندہ یاد کرواسکتا ہے کہ نہیں دلیل سے راہنمائی فرمائیں؟ جزاکم اللہ خیراً
(سجاد الرحمن شاکر بن حاجی محمد اکرم، نگری بالا)
یاد دلا سکتا ہے ’’ اس کو اللہ کھلا رہا ہے ‘‘ سے آپ نے جو استدلال فرمایا درست نہیں۔ کیونکہ وہ حالت نسیان میں کھائی چیز کے متعلق ہے، پھر کسی دوسرے کا اسے یاد دلانا اللہ کی مشیت کے منافی نہیں۔ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کا فرمان ہے: (( فَإِذَا نَسِیْتُ فَذَکِّرُوْنِیْ ))3
[’’ پس میں جب بھول جاؤں تو مجھے یاد دلایا کرو۔‘‘ ۹ ؍ ۱ ؍ ۱۴۲۴ھ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
3 بخاری ؍ الصلاۃ ؍ باب التوجہ نحو القبلۃ حیث کان ، مسلم المساجد ؍ باب السہو فی الصلاۃ