سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(491) ایک آدمی جان بوجھ کر نفلی روزہ کھول دیتا ہے اس کا کیا حکم ہے؟

  • 4859
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 969

سوال

(491) ایک آدمی جان بوجھ کر نفلی روزہ کھول دیتا ہے اس کا کیا حکم ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی جان بوجھ کر نفلی روزہ کھول دیتا ہے اس کا کیا حکم ہے؟            (قاسم بن سرور)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کھول سکتا ہے۔ شرعاً کوئی گناہ نہیں، کیونکہ نفل نماز روزہ کو شروع کرنے کے بعد ان کا اتمام بھی نفل ہی ہے۔ واجب والا قول بے دلیل ہے۔ {وَلَا تُبْطِلُوْآ أَعْمَالَکُمْ } [محمد:۳۳][’’ اور اپنے عملوں کو ضائع نہ کرو۔‘‘ ]سے وجوب اتمام تطوع بعد از شروع پر استدلال درست نہیں۔ ((وَکذا الاستدلال بقول النبی  صلی الله علیہ وسلم: لاَ إِلاَّ أَنْ تَطَوَّعَ )) 1 [نبی کریم  صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسلام دن رات میں پانچ نمازیں پڑھنا ہے اس نے کہا بس اس کے سوا تو کوئی اور نماز مجھ پر نہیں۔ آپ نے فرمایا: نہیں مگر تونفل پڑھے۔ نبی کریم  صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: اور رمضان کے روزے رکھنا۔ اس نے کہا اور توکوئی روزہ مجھ پر نہیں ہے۔ آپ  صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ نہیں مگر تو نفل روزہ رکھے… ‘‘]

ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہما فرماتی ہیں رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم میرے پاس تشریف لاتے اور فرماتے کیاصبح کے وقت کا کھانا ہے؟ میں کہتی نہیں۔ آپ صلی الله علیہ وسلم فرماتے میں روزہ سے ہوں۔ عائشہ  رضی اللہ عنہما فرماتی ہیں ایک دن آپؐ میرے پاس تشریف لائے، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول صلی الله علیہ وسلم1 یہ تحفہ آیا ہے۔ فرمایا کیا ہے؟ میں نے عرض کیا: حیس (پنیر اور چھواروں کا حلوہ) ہے۔ فرمانے لگے: میں نے تو صبح سے روزہ رکھا ہوا ہے اور پھر آپ نے اسے کھالیا۔

رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ نفلی روزہ دار اپنے نفس کا محافظ ہے ، اگر چاہے تو روزہ رکھ لے اور اگر چاہے تو افطار (توڑ) دے۔‘‘ ]3                                                        ۷ ؍ ۷ ؍ ۱۴۲۳ھ

 

1 بخاری ؍ کتاب الایمان ؍ باب الزکوٰۃ من الاسلام

2 مسلم کتاب الصیام ؍ باب جواز صوم النافلۃ بنیۃ فی النھار قبل الزوال ، ترمذی ؍ ابواب الصوم ؍ باب إفطار الصائم المتطوع

3 ترمذی ؍ ابواب الصوم ؍ باب إفطار الصائم المتطوع   4 صحیح بخاری ؍ کتاب الأذان ؍ باب الأذان قبل الفجر

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 422

محدث فتویٰ

تبصرے