محرم کا روزہ ایک رکھنا چاہیے یا دو تفصیل سے وضاحت کریں؟ (کلیم انور، مانسہرہ)
احادیث سے ثابت ہوتا ہے رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم دس محرم کا روزہ رکھا کرتے تھے۔ [’’رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے عاشورے کے دن کا روزہ رکھا اور اس دن کا روزہ رکھنے کا حکم بھی دیا۔ ‘‘]3زندگی کے آخری سال آپ صلی الله علیہ وسلم نے صحیح مسلم کی حدیث کے مطابق فرمایا: ’’ اگر آئندہ سال تک باقی و زندہ رہا تو ضرور بالضرور یقینا نویں کا روزہ رکھوں گا۔‘‘ 4مگر رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم آئندہ محرم سے پہلے ہی وفات پاگئے۔ تو رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے یہ بیان جاری فرماکر اس روزے کی تاریخ کو دس محرم سے نو محرم میں تبدیل فرمادیا۔ رہی دو روزوں پر دلالت کرنے والی روایات تو وہ صحیح نہیں کمزور ہیں۔ ۴ ؍ ۲ ؍ ۱۴۲۳ھ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
3 صحیح بخاری ؍ کتاب الصوم ؍ باب صیام عاشوراء ، مسلم ؍ کتاب الصیام ؍ باب صوم عاشوراء
4 مسلم ؍ کتاب الصیام ؍ باب ای یوم یصام فی عاشوراء